راجر فیڈرر گھٹنے کی سرجری کے بعد میامی اوپن ٹینس سے کورٹ میں دوبارہ واپسی کریں گے

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:55

جنیوا ۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء) شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور 17 مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن راجر فیڈرر گھٹنے کی سرجری کے بعد آئندہ ہفے شیڈول میامی اوپن سے کورٹ میں دوبارہ واپسی کریں گے۔

(جاری ہے)

فیڈرر رواں برس کھیلے گئے سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں شکست کے ایک روز بعد گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے، ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد انہوں نے سرجری کرائی اور اب وہ میامی اوپن سے دوبارہ انٹرنیشنل ٹینس کا آغاز کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں فیڈرر نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور میامی اوپن سے دوبارہ کھیل کا آغاز کریں گے۔