معدنی ذخائر بروئے کار لانے میں چین کی مدد قابل ستائش ہے‘ چین کے تعاون سے جلد پاکستان میں سٹیل کی پیداوار شروع کر دی جائے گی‘ اورنج لائن منصوبے کیلئے چین نے 100فیصد سرمایہ کاری کی ‘(ن)لیگی حکومت نے پاکستان کو جوہری طاقت بنایا‘ پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا میں احترام دلوائیں گے‘ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے بجلی بحران ختم ہو جائے گااور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا پاک چین بزنس فورم کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاک چین بزنس فورم کے منتظمین کو مبارک بادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معدنی ذخائر بروئے کار لانے میں چین کی مدد قابل ستائش ہے، چین کے تعاون سے جلد پاکستان میں سٹیل کی پیداوار شروع کر دی جائے گی، اورنج لائن منصوبے کیلئے چین نے 100فیصد سرمایہ کاری کی ہے،(ن)لیگ کی حکومت نے پاکستان کو جوہری طاقت بنایا، سخت محنت سے پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا میں احترام دلوائیں گے، توانائی منصوبوں کی تکمیل سے بجلی بحران ختم ہو جائے گااور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

وہ ہفتہ کو یہاں پاک چین بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی ،سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے، دونوں ملک دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط بندھن میں جڑے ہیں، معدنیات کے شعبے میں چین کی کمپنی تیزی سے کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے جلد پاکستان میں سٹیل کی پیداوار شروع کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے کیلئے چین نے 100فیصد سرمایہ کاری کی ہے،چین کے پاکستان کے ساتھ تعاون کی پوری دنیا میں مثال نہیں ملتی، توانائی کے شعبے میں اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر تاریخی معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ چین کے ساتھ 46 ارب ڈالر کا اقتصادی راہداری منصوبہ تاریخی ہے۔

بزنس فورم میں چین کے 700 مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین کے تعاون سے جاری توانائی منصوبوں کی تکمیل سے بجلی بحران ختم ہو جائے گا، توانائی منصوبوں کی تکمیل سے بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا، اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی، چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کا پاکستان کے ساتھ تعاون غیر مشروط ہے، چین پاکستان میں قرض کے یجائے سرمایہ کاری کر رہا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومتی سطح پر معاہدوں میں ٹینڈر لئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ معدنی ذخائر بروئے کار لانے میں چین کی مدد قابل ستائش ہے، تمام منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا ہے، ترقیاتی منصوبوں میں قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پاکستان کو جوہری طاقت بنایا، سخت محنت سے پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا میں احترام دلوائیں گے، اسلام بھی محنت اور لگن سے کام کرنے کا درس دیتا ہے، دنیا میں کساد بازاری کے باوجود چین کی اقتصادی صورتحال بہتر ہے، پاکستان کا دورہ کرنے پر چینی تاجروں کے شکر گزار ہیں۔