Live Updates

پریشر نہ لینا جم کر جارحانہ انداز میں کھیلنا‘ جیت اسی کی ہوتی ہے جو جذبہ رکھتا ہے‘بھارت نفسیاتی پریشان ہے‘قومی کرکٹ ٹیم کو فائدہ اٹھانا ہو گا

ورلڈ کپ 1992ء کے فاتح کپتان عمران خان کاقومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو پیغام

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:03

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) ورلڈ کپ 1992ء کے فاتح کپتان عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پریشانی نہ لینا، جم کر کھیلنا، بھارت نفسیاتی پریشان میں ہے فائدہ اٹھانا ہو گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شاہد آفریدی کو پیغام دیا کہ پریشر نہ لینا اور جم کر جارحانہ انداز میں کھیلنا، جیت اسی کی ہوتی ہے جو جیت کا جذبہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نفسیاتی پریشان میں ہے اس سے قومی کرکٹ ٹیم کو فائدہ اٹھانا ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات