کورٹ کا فیصلہ آیا تو بیمار مشرف نے آکسیجن نکالی‘ دومکے دکھائے اورباہر چلے گئے‘جس طرح گئے ہیں لگتا ہے کہ بس گئے‘نوازشریف نے اپنی تکلیفیں بھلا دیں تو ہمیں بھی کیا اعتراض، میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی سکھر میں میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 19 مارچ 2016 14:03
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جب کورٹ کا فیصلہ آیا تو بیمار مشرف نے آکسیجن نکالی‘ دومکے دکھائے اورباہر چلے گئے‘جس طرح گئے ہیں لگتا ہے کہ بس گئے‘نوازشریف نے اپنی تکلیفیں بھلا دیں تو ہمیں بھی کیا اعتراض، میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی۔
وہ سکھر میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ای سی ایل سے مشرف کا نام نکلا تو انہوں نے فورا اپنی آکسیجن ہٹائی دو مکے دکھاکرباہر چلے گئے۔(جاری ہے)
مشرف جس طرح گئے ہیں واپس نہیں آئیں گے۔خورشید شاہ نے کہا کہ مشرف کیخلاف مقدمہ 12 اکتوبر کے اقدام پر بنتا ہے مگر حکومت نے 3 نومبر کی ایمرجنسی پر آرٹیکل6 کا مقدمہ دائر کیا، اب اگر حکومت راضی ہے تو ہمیں بھی کوئی اعتراض نہیں۔
انہوں نے سعد رفیق کہ اس بیان پر کہ مشرف حکومت کے گلے کا کانٹا بنے ہوئے تھے، کہا کہ گلے کاکانٹا زخم چھوڑ گیا ہے،دیکھنا ہوگا کہ حکومت اب کونسی اینٹی بائیوٹک استعمال کرتی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ پرویز مشرف تو بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بھی نامزد ہیں حکومت انہیں اس کیس میں کیسے واپس لاتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.