کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہترہورہی ہے ‘ہمیں ابھی اور آگے بڑھنا ہے‘ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس ایک قابل فخر ادارہ ہے، کراچی میں قیام امن کا کریڈٹ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا اے ایس ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہترہورہی ہے ‘ہمیں ابھی اور آگے بڑھنا ہے‘ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس ایک قابل فخر ادارہ ہے، کراچی میں قیام امن کا کریڈٹ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔ وہ اے ایس ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کررہہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی اے ایس ایف کا ہر عمل اس ادارے کی پہچان بنے گا، ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس ہر دم مستعد ہوشیار اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے، ابھی اور آگے بڑھنا ہے حاصل کردہ اہداف کو مزید مستحکم کرنا ہے، کور کمانڈر کراچی نے اے ایس ایف کی 45ویں بیسک ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی کامیاب تکمیل اور 20 ویں آفیسربیسک ایوی ایشن سیکیورٹی کورس پر مبارکباد پیش کی

متعلقہ عنوان :