میٹرو ٹرین ،سی پیک کے تحت کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کیخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دیدیا

سول سوسائٹی نے اورنج لائن منصوبے کیخلاف درخواستوں کی سماعت کو لارجر بنچ سے الگ کرنے کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:06

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجازالاحسن نے اورنج لائن میٹرو ٹرین اور اقتصادی راہداری کے تحت کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کیخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دیدیا ۔ جبکہ سول سوسائٹی نے اورنج لائن منصوبے کیخلاف درخواستوں کی سماعت کو لارجر بنچ سے الگ کرنے کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں جسٹس شاہد بلال، جسٹس عابد عزیز شیخ ،شاہد شاہد کریم اور جسٹس علی اکبر قریشی پر مشتمل پانچ رکنی بنچ 21مارچ سے درخواستوں کی سماعت کر یگا ۔ دوسری طرف سول سوسائٹی کی طرف سے دائر متفرق درخواست میں وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ جس دو رکنی بنچ نے لارجر بنچ کی سفارش کی اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی درخواستیں اس کے رو برو زیر سماعت نہیں تھیں ۔ اس منصوبے کے خلاف درخواستوں پرلارجر بنچ تشکیل نہیں دیا جا سکتا ۔

متعلقہ عنوان :