سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے‘ رانا بابر حسین

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے انقلابی اقدامات شروع کر رکھے ہیں،نوجوان پاکستان کاروشن مستقبل ہیں، انہیں با اختیار بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے شاندار اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات محنت ، لگن اور دیانت سے کام کر رہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی منزل حاصل کریں گے۔ جھنگ میں یونیورسٹی کے قیام کے اعلان کے بعداب بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ لگایا جائے گا ۔ توانائی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔موجودہ حکومت نے بجلی کے منصوبوں کے لئے جتنی سنجیدہ کاوشیں کی ہیں اس کی ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی - توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایاجا رہاہے-