محکمہ صحت کے افسران انتظامی انڈیکیٹر کے اہداف کوسو فیصد یقینی بنانے کیلئے تمام صلاحیتیں وقف کریں، ڈی سی او خانیوال

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:16

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) ڈی سی او خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے افسران انتظامی انڈیکیٹر کے اہداف کوسو فی صد یقینی بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کردیں اس سلسلہ میں مانیٹرنگ کے کام کو بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا تا کہ لوگوں کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی بہتر سہولتیں میسر آسکیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے محکمہ صحت اور مانیٹرنگ افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا جس میں اے ڈی سی اشفاق احمد چوہدری ‘ ڈی او سی افتخار علی ‘ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فضل کریم اور ڈی ایچ او مرتضیٰ کسرا سمیت محکمہ اور مانیٹرنگ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری ‘ ادویات کی فراہمی ‘ سیکورٹی ‘ انتظامی امور اور سروسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ڈی سی او نے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ وہ شہر اور دیہات کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حاضری ‘ ادویات کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کوسوفی صد یقینی بنایا جائے اور اس سلسلہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔