موسم کی خرابی ‘بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز کی روانگی میں گیارہ گھنٹے کی تاخیر

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز کی روانگی میں گیارہ گھنٹے کی تاخیر ‘ عمرہ کیلئے احرام باندھے مسافر ایئرپورٹ پر انتظار کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 7539 نے گزشتہ رات ایک بجکر 10 منٹ پر بینظیربھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ کیلئے روانہ ہونا تھا تاہم خراب موسم کے باعث پرواز اڑان نہ بھر سکی ، فلائٹ انکوائری کی جانب سے مسافروں کو صبح چھ بجے کا وقت بتایا گیا ، تاہم چھ بجے بھی پرواز روانہ نہ ہو سکی جس کے بعد روانگی کا وقت گیارہ اور بعد میں بارہ بج کر پندر منٹ بتایا گیا ۔ عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے مسافروں کو گیارہ گھنٹے سے زائد کا طویل انتظار کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :