محکمہ پولیس کے نظام کوانفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے،مشتاق سکھیرا

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:29

حیدر آباد ٹاوٴن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس کے نظام کوانفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے جس سے جرائم کو کنٹرول کرنے ، مجرمان کا ڈیٹا کا تبادلہ کرنے ، گاڑیوں کی چوری اور جرائم پیشہ افراد کو باہم مواصلات کے ذریعے شناخت کرنے میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ سرگودھا کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

آئی جی پولیس پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر کے تمام پولیس اسٹیشنز کا ریکارڈز 15مئی تک کمپیوٹر رائز کرنے کی ڈیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے جبکہ تمام تھانوں میں گریجویٹ ماہر آئی ٹی بھی تعینات کئے جا رہے ہیں اور مختلف اضلاع میں فورس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مزید پولیس ٹریننگ سکول قائم کئے جائیں گے ٹریننگ سنٹروں کی کمی کے باعث اس وقت ساڑے سولہ ہزارکی نفری تربیت کی منتظر ہے جنہیں جلد ہی جدید ترین تربیت سے آراستہ کرکے نفری کی کمی کو پورا کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے سرگودھا کا دورہ کرتے ہوئے مختلف منصوبوں جن میں Citzen Facilitation Centreکا قیام جہاں پر لوگوں کو ڈرائیونگ لائسنس ، پولیس ویریفیکشن ، پولیس کریکٹر سرٹیفیکٹ، گمشدہ دستاویزات کی رپورٹ کا حصول ایک ہی چھت کے نیچے میسر ہونگے تاکہ عوام ان سہولیات سے مستفید ہوں اور ان کے مسائل کو موقع پر ہی حل کیا جائے جبکہ کریمنل ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم میں سرگودھا کے تمام مجرمان اشتہاریوں کا ڈیٹا اور کریمنلز کے ریکارڈ کو مرتب کیاجا ئے گا، ریسکیو 15 کی اپ گریڈیشن اور پولیس جوانوں کی صحت مندانہ طرز زندگی بہتر کرنے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ذکاء اللہ شہید پولیس لائن میں باسکٹ بال گروانڈ کی تعمیر اور ایجوکیٹر پولیس سکول میں تعمیر ہونے والے نئے بلاک شامل ہیں کا افتتاح کیا ۔

اس سے قبل آئی جی پنجاب کو آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمیدنے ذکا ء اللہ شہید پولیس لائن میں استقبلال کیا جن کو کواٹرز گارڈ پر سلامی دی گئی ۔تبدیل ہونے والے ڈی پی او سرگودھا کیپٹن(ر) سجاد حسن خان منج آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کو دورہ سرگودھا کے موقع پر بتایا کہ ان منصوبوں کا آغاز کچھ عرصہ قبل ہوا جو اب یہ تینوں منصوبے پایہ تکیمل کو پہنچے ہیں جو آج سے پبلک سروس کا کام شروع کر دیں گے جس سے عوا م اور پولیس میں حائل خلیج کے خاتمہ میں مدد ملے گی آئی جی پولیس پنجاب نے ڈی پی او سجاد حسن خان منج کی طرف سے ذاتی دلچسپی لیکر عوام کے سہولت کت لیے پایہ تکمیل تک پہنچائے گئے ان تینوں منصوبوں کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ضلعی پولیس سرگودھا کی طرف سے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک ان منصوبوں کی طرز پر پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی ان سنٹروں کا قیام عمل میں لایا جائے گا ان کے اس دورہ سرگودھا کے دوران نئے تعینات ڈی پی اوسرگودھا کیپٹن(ر) سہیل چوہدری ، ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا کیپٹن(ر) بلال افتخار، کمشنر سرگودھا ندیم محبوب اور ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان بھی اس موقع ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :