مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:29

بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت الحنون میں ایک فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجی پر چاقو کا وار کرنے کی کوشش کی تاہم اس موقع پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا مذکورہ علاقے میں ہی اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی نوجوان گرفتار بھی کرلئے

متعلقہ عنوان :