خاتون نے اسلام آباد پولیس پر اپنے سابق آفس کے ساتھی کو جعلی ایف آئی آر پر گرفتار کرنے کا الزام لگا دیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) ایک خاتون نے اسلام آباد پولیس پر اپنے سابق آفس کے ساتھی کو جعلی ایف آئی آر پر گرفتار کرنے کا الزام لگا دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے شوہر کے کہنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی آر 2 فروری کو خاتون کے خاوند کے ردعل پر آبپارہ پولیس نے رجسٹرڈ کی تھی اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران کی جانب سے کمپائل ایف آئی آر کے مطابق چھ فروری کو وہ ساڑھے پانچ بیج اس وقت اٹھے جب انہوں نے اپنے گھر میں اپنی بیوی کی چیخیں سنی ۔

(جاری ہے)

جب خاوند اپنے کمرے سے باہر نکلا تو گھر کے اندر انہوں نے ایک شخص کو گھر کے اندر اپنی بیوی کے ساتھ بدتمیزی کرتے دیکھا شکایت کنندہ نے اپنے کزن کے ساتھ مل کر اس شخص پر قابو پایا۔ ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے اپنے خاوند کو بتایا کہ درانداز ہونے والا شخص اس کا سابق آفس ساتھی ہے انہوں نے کہا کہ وہ ان کی فون کال اٹینڈ نہیں کر رہی تھی اور وہ گھر تک پہنچ آیا ۔

متعلقہ عنوان :