بھارت ،گائے بیل فروخت کرنے والے 2 مسلمانوں پر ہندو انتہاپسندوں کا حملہ ،بدترین تشدد کے قتل کر دیا ،لاشیں درخت کے ساتھ لٹکا لیں

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) بھارت میں گائے ، بیل فروخت کرنے والے دو مسلمانوں کو ہندؤ انتہا پسندوں نے قتل کر کے دونوں کی لاشوں کو درخت سے لٹکا دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست جھاڑ کھنڈ میں بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے گائے اور بیل کی خرید و فروخت کا کاروبار کرنے والے دو مسلمان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور دونوں کو قتل کر دیا ۔

رپورٹ کے مطابق دونوں مسلمان بھائی روز معمول کے مطابق گائے فروخت کرنے کے لئے منڈی مویشیاں جا رہے تھے کہ راستے میں ہندو انتہا پسندوں نے دونوں بھائیوں کو روکا اور تشدد کرنے لگے ،شدید مارپیٹ کرنے کے بعد دونوں بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور دونوں کی لاشوں کو درخت سے الٹا لٹکا دیا اس گھناؤنے واقعہ میں ہندو انتہا پسندوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :