پنجاب حکومت کا پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کا نعرہ بھی باقی دعوؤں اور وعدوں کی طرح کھوکھلا نعرہ ثابت ہو گا،یاسر گیلانی

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کا نعرہ بھی باقی دعوؤں اور وعدوں کی طرح کھوکھلا نعرہ ثابت ہو گا۔ تعلیم اور صحت کا شعبہ حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں مسلم لیگ ن نے ان شعبوں کو صرف عوام کے دل جیتنے کے لئے اشتہاری مہم کا حصہ بنا رکھا ہے جس طرح انرجی بحران پر صرف سیاست کی جا رہی ہے انرجی بحران پر ماضی میں کئے گئے دعوؤں کو دیکھا جائے تو اب تک انرجی بحران ختم ہو جانا چاہیے لیکن زمینی حقائق کچھ اور بتا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے آفس میں کارکنوں سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا ایک بڑا حصہ (158 ارب روپے) محض تعمیرات کے لیے مخصوص کیا ہوا ہے جبکہ تعلیم کے لیے محض 44 ارب اور صحت کے لیے 20.7 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جسے سے حکمرانوں کے دہرے معیار کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے تعلیم، صحت، پیشہ ورانہ تربیت اور روزگار کے مواقع میں اضافے کے ذریعے انسانی وسائل کی ترقی کا خاطر خواہ انتظام کیے بغیر اس قسم کے ترقیاتی منصوبے سودمند ثابت نہیں ہو سکتے۔ ناہمور اور غیر مساوی ترقی کا یہ عمل مزید مسائل کا باعث بن رہاہے۔

متعلقہ عنوان :