لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے،عرفان دولتانہ

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس نے عوام کی صدیوں پرانے فرسودہ نظام سے جان چھڑا دی ہے ۔دیہی آبادی اس فرسودہ نظام سے پس رہی تھی۔حکومتیں آتی رہی لیکن کسی کو بھی دیہی آبادی کو اس مشکل سے نجات دلانے کا خیال نہ آیا۔

بالاخروزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں ہی پنجاب حکومت کو لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ شہبازشریف کی قیادت اور رہنمائی میں نہ ممکن کام ممکن ہوا ہے ۔جدید نظام کے تحت بنائے گئے اراضی ریکارڈ سنٹر کے عملے کی بھرتی شفاف طریقے سے کی گئی ہے اوراس مراکز پر کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے آنے سے زمینوں کی لین دین میں دھوکہ دیہی ،فراڈ اورکرپشن کا خاتمہ ہوگیا ہے ۔

اراضی محفوظ ہوچکی ہے اور اب کوئی اس میں ہیرپھیر نہیں کرسکے گا۔ اراضی ریکارڈ سنٹر خدمات کی فراہمی کے جدید تقاصوں سے لیس ہیں اورتمام سنٹرز کو نیٹ ورک کے ذریعے ہیڈ کوارٹرسے ملایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک کھاتے میں فرد کی ملکیت کی فیس 150روپے مقررکی گئی ہے۔پہلے لوگوں کو ایک کھاتے میں فرد ملکیت کے حصول کیلئے ہزاروں روپے دینے پڑتے تھے ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی جدید نظام کے تحت اپنی اراضی کے بار ے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 12ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ مکمل ہوا ہے اور اس منصوبے میں بچائے گئے اڑھائی ارب روپے سے سٹیٹ آف دی آرٹ مرکزی ڈیٹا سنٹر بنایا جارہا ہے،جہاں ہر علاقے کی اراضی کا ریکارڈ محفوظ ہوگا

متعلقہ عنوان :