ذوالفقار علی بھٹو کی برسی ،پیپلز پارٹی لاہور بڑے قافلوں کے ساتھ تقریب میں شرکت کریگی
ہفتہ 19 مارچ 2016 14:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی لاہور ایک بڑے قافلے کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریبات میں شرکت کرے گی۔4اپریل 2016ء کو لاڑکانہ گڑھی خدا بخش میں ہونے والی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے پیپلزپارٹی لاہور کا قافلہ بذریعہ ٹرین3اپریل کو لاہور سے گڑھی خد ابخش کے لئے روانہ ہوگا جس کی قیادت پیپلزپارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کریں گی۔
اس بات کا فیصلہ پیپلزپارٹی لاہور کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں پارٹی لاہور کے عہدیداران کے علاوہ پارٹی لاہورکی زونل تنظیموں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ اس حوالے سے اجلاس میں پارٹی لاہور کے تمام ڈسٹرکٹ صدر کو ذمہ داریاں سونپی گئیں اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کو ملک سے باہرجانے کے حکومتی اجازت نامہ پر سخت تنقید کی گئی اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے گونواز گو احتجاجی مظاہروں کے انعقاد کا جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.