پنجاب کے مجموعی بجٹ کا27فیصد تعلیم پر خرچ کریں گے، عائشہ پاشا

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے آئی سی ایم اے پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ سی ایف او سمٹ میں بطور مہمان خصوصی اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم، روزگار،دیہی ترقی کو خاص اہمیت دیتی ہے جبکہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی تمام پالیسوں پر عمل پیرا ہے۔

پنجاب کے گروتھ ریٹ کو مزید بڑھایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب آئندہ مالی سال کے مجموعی بجٹ کا27فیصد تعلیم پر خرچ کریں کرے گا۔پبلک ٹرانسپورٹ، ہاوٴسنگ ،تعمیرات کے شعبوں دیہاتوں کو شہروں سے ملانے کیلئے دیہی روڈ پروگرام جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ بجٹ میں بھی خطیر رقم خرچ کیلئے رکھی گئی۔ تقریب میں کاشف متین،اقبال غوری،خواجہ احرار الحسن،صغیر الحسن اور چیئرمین سی پی ڈی انیس الرحمان نے بھی اپنے خیالات کا ظہار کیا۔ سی ایف او سمٹ کے حوالے سے ڈائریکٹر سنٹرل ریجن آئی سی ایم اے پاکستان محمد حسین کے مطابق آئی سی ایم اے کے ہزاروں طلبہ قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :