ریگولر ڈائریکٹر جنرل کی غیر موجودگی میں آر ڈی اے کی روزمرہ کی روٹین متاثر

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) ریگولر ڈائریکٹر جنرل کی غیر موجودگی میں آر ڈی اے کی روزمرہ کی روٹین متاثر ہورہی ہے ، عظمت محمود جنہیں کچھ عرصہ پہلے راولپنڈی میں کمشنر تعینات کیا گیا تھا وہی آر ڈی اے کے معاملات دیکھ رہے ہیں اس سے قبل ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر سجاد ظفر ڈال اور سابق کمشنر راولپنڈی آفس کو دیکھ رہے تھے سابق ڈی جی نصیر احمد کو جنوری دو ہزار چودہ میں عہدے سے ہٹایا گیا اور چارج سعید کو دیا گیا جو پچاس ملین کے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کی بھی مانیٹرنگ کررہے تھے آرڈی اے کے ایک آفیسر نے بتایا کہ یہ چارج شفٹ کیا گیا تھا جس کے باعث میٹرو بس پراجیکٹ کو بروقت مکمل کرنے کیلئے مختلف محکموں سے رابطے کرنا بہت آسان تھا سابق کمشنر نے میٹرو بس پراجیکٹ کے لئے زمین لینے میں بھی اہم کردار ادا کیا اس نے کہا کہ کمشنر چار اضلاع کے انتظامی معاملات اور اہم مسائل دیکھتے ہیں جس کے باعث وہ آر ڈی اے کے روزانہ کے معاملات کو مناسب وقت نہیں دے سکتے آفیسر نے کہا کہ اتھارٹیز کو ایک نئے چیف انجینئر ، نئے ایڈمنسٹریشن اور ایک فنانس ڈائریکٹر بھی تعینات کرنا چاہیے دونوں عہدے آٹھ ماہ سے خالی ہیں نیز عہدیداروں کی غیر موجودگی کے باعث بجٹ انتظامی معاملات اور بلڈنگوں کے نقشے کی منظوری میں مسائل کاسامنا ہے

متعلقہ عنوان :