آزاد کشمیر الیکشن:پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں 7روز کی توسیع کر دی

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے لیے قائم کئے گئے پارلیمانی بورڈ نے درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں 7روز کی توسیع کر دی ہے ، چیئرمین پارلیمانی بورڈ بلاول بھٹو نے توسیع کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر کے انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں کی درخواستوں کی وصولی کی آخر ی تاریخ 27مارچ مقرر کر دی گئی ہے ،اس سے قبل پارلیمانی بورڈ نے پارٹی امیدواروں سے 20مارچ تک اپنی درخواستیں طلب کی تھیں ، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ٹکٹ کے امیدوار اب 27مارچ تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :