گوجرانوالہ میں پاکستانی سانڈ نے بھارتی سانڈ کو بچھاڑ دیا

رانا پاکستانی اور بھارتی رنگو کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا،رانا نے 12 اور رنگو نے 6 پوائنٹ حاصل کئے

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:54

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) گوجرانوالہ میں راجہ پاکستانی سانڈ نے بھارتی سانڈ رنگو کو بچھاڑ دیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹی ٹونٹی سے قبل گوجرانوالہ کے کسانوں نے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا مقابلے میں سانڈ آمنے سامنے تھے جن کے جسموں پر پاکستان اور بھارت کے پرچم پینٹ کئے گئے تھے، رانا پاکستانی نامی سانڈ اور بھارتی سانڈ رنگو کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا جس میں راجا پاکستانی نے 12 پوائنٹ حاصل کئے جبکہ بھارتی سانڈ رنگو صرف 6 پوائنٹ حاصل کر سکا ،راجا پاکستانی نے بھارتی سانڈ کو 6 پوائنٹ سے شکست دیدی، کسانوں کا کہنا تھا کہ کرکٹ میچ میں بھی پاکستان بھارت کو اچھے مارجن سے شکست دے گا ۔

متعلقہ عنوان :