قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی افسر کو بھارت نے ویزا دینے سے انکار کردیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:58

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی افسر کو بھارت نے ویزا دینے سے انکار ..

لاہور، نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی افسر کو بھارت نے ویزا دینے سے انکار کردیا، بی سی بی ذرائع کے مطابق میجر ریٹائرڈ اظہر کو وزیزا نہ ملنے پر متبادل کے طور پر یونس بٹ کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ سکیورٹی افسر بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا مگر بھارت کی جانب سے ویزا دینے سے انکار پر بھارت نہ جاسکے متعدد بار ویزا کیلئے اپلائی کیا جاتا رہا اور متبادل نام دینے کا کہا جاتا رہا جس پر پی سی بی نے ریٹائرڈ میجر کی بجائے یونس بٹ کا نام فائنل کرلیا ہے ان کے ویزے کیلئے جلد اپلائی کرلیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :