بدرمیاں دادخان کی 9 ویں برسی،بھائی شیرمیاندادخان کی عدم شرکت

ہفتہ 19 مارچ 2016 15:02

بدرمیاں دادخان کی 9 ویں برسی،بھائی شیرمیاندادخان کی عدم شرکت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال و موسیقار استاد بدرمیاندادخان کی 9 ویں برسی،بھائی شیرمیاندادخان کی عدم شرکت،قیصر ندیم گڈواور عنایہ خان نے اپنی جاندار کمئیرنگ سے تقریب کو چار چاندلگادئیے،علی میاندادخان،ماہم رحمان،فیض میاندادخان اور بشریٰ صادق کی پرفارمنس،تفصیلات کے مطابق لیجنڈ قوال و موسیقاراستاد بدرمیاندادخان کی 9ویں برسی گذشتہ روز پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں منعقدکی گئی اس برسی کی تقریب کا اہتما م صافتی تنظیم کلچرل جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔

اس تقریب میں بدرمیاندادخان کے چھوٹے بھائی شیرمیاندادخان شریک نہیں ہوئے جس پر تقریب میں موجود مہمانوں نے بھی نوٹس لیا ان کا کہنا تھا کہ شیرمیاندادخان کو تقریب میں شرکت کرنی چاہیئے تھی۔

(جاری ہے)

اس تقریب کی کمپئیرنگ قیصر ندیم گڈو اور عنایہ خان نے کی ۔اس تقریب میں بدرمیاندادخان کے بیٹو ں اور بھائیوں سمیت شوبز سے وابستہ افراد نے شرکت کی،جن میں دردانہ رحمان،ماہم رحمان،تبریزمیاں،فیض میاندادخان،علی بدرمیاں دادخان،سکندربدرمیاندادخان،فخرمیاندادخان،ماجد ملہی،ٹھاکرلاہوری،ظہیرشیخ،ملک آصف شہزاد،انجم شہزاد،فیصل بٹ،جاویدیوسف،طاہربخاری اوروحید اقبال نے شرکت کی۔تقریب کے آخرمیں سکندرمیاندادخان نے محفل سماع میں قوالی بھی پیش کی

متعلقہ عنوان :