عنایہ خان کا موبائل چوری ہوگیا

یکے بعد دیگرے ہونے والے نقصانات نے عنایہ خان کو ٹینشن میں ڈال دیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 15:02

عنایہ خان کا موبائل چوری ہوگیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) معروف اینکر و ماڈل عنایہ خان کا نیا سمارٹ فون چوری ہوگیا،یکے بعد دیگرے ہونے والے نقصانات نے عنایہ خان کو ٹینشن میں ڈال دیا۔تفصیلات کے مطابق عنایہ خان گذشتہ دنوں ایک کمپنی کے ایونٹ میں کمپئیرنگ کرنے گئیں جہاں انہوں نے اپنا بیگ اور موبائل چئیرپر رکھ دیا پروگرام کے آخرمیں عنایہ خان کو پتہ چلاکہ ان کا بیگ تو موجود ہے مگر نیا موبائل نہیں ہے جس سے عنایہ خان پریشانی کے عالم میں واپس آگئیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران عنایہ خان نے بتایاکہ ان کا یہ تیسرانقصان ہے سب سے پہلے ا ن کا موٹرسائیکل ایکسیڈنٹ ہوگیا جس میں ان کے بازوپر چوٹ لگ گئی اس کے کچھ عرصے بعد ان کے سر پر کانچ لگ گیا جس سے ان کے ماتھے پر چوٹ لگ گئی اور اب ان کا نیا قیمتی موبائل چوری ہوگیا ہے۔شوبز اے وابستہ افراد نے ان سے موبائل چوری کا افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ عنایہ خان کو اپنا صدقہ دینا چاہیئے کیونکہ پے درپے نقصانات سے لگ رہاہے کہ کوئی ان سے جیلس ہوکر ان پر عمل کروا رہاہے اس لیئے انہیں جلد از جلد اپنا صدقہ اتارنا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :