را سے فنڈنگ ، بھارت سے تعلقات کے الزامات نئی بات نہیں، ایم کیو ایم نے ماضی میں بھی ایسے الزامات کو مسترد کیا اوراب بھی کرتی ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 مارچ 2016 15:06

را سے فنڈنگ ، بھارت سے تعلقات کے الزامات نئی بات نہیں، ایم کیو ایم نے ..

کراچی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مارچ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر را سے فنڈنگ اور بھارت سے تعلقات کے الزامات نئی بات نہیں، ایم کیو ایم نے ماضی میں بھی ایسے الزامات کو مسترد کیا اوراب بھی کرتی ہے۔یہ بات انہوں نے ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے موقع پرجناح گراو¿نڈ میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

جلسے میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔فاروق ستار نے کہا کہ الزام لگانےوالے عدالت جائیں، ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کسی اور کی وکٹ پر کھیلنے کے بجائے سب کو اپنی وکٹ پر کھلائے گی۔میڈیا پرالزامات کا جواب میڈیامیں ہی دیں گے، جناح پورکاالزام17سال بعد جھوٹانکلا،عامرخان بھی معافی مانگ کرواپس آگئے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ایم کیو ایم سے بغاوت کی انہیں نام اسی جماعت نے دیا ہے۔

نامزد میئروسیم اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں کسی کاخوف نہیں،ایم کیوایم سےجانےوالا زیرو ہوجاتا ہے۔علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ لاہور کے زیر اہتمام پارٹی کے 32 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں صوبائی دفتر میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اس موقع پر نہ صرف کیک کاٹا گیا بلکہ پارٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کارکنوں اور قائدین کا کہنا تھا کہ متحدہ ہر دور میں استعماری قوتوں کے خلاف صف ا?را رہی ہے اور اب بھی متحدہ کو چھوڑ کر جانے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔