اسلام آباد‘ یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتظامات سخت

ہفتہ 19 مارچ 2016 15:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) 23 مارچ کو پاک فوج کی پریڈ کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے، اسپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 200 افسران و جوان تعینات ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو 23 مارچ کو پاک فوج کی پریڈ کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں، اسپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل کے 200 افسران و جوان تعینات ہوں گے، تمام گیسٹ ہاؤسز اور تمام ہوٹلز کی خفیہ نگرانی شروع کر دی گئی ، اسلام آباد میں داخلی اور خارجہ راستوں کی مکمل نگرانی میں اضافہ کر دیا گیا، اسلام آباد کی ٹریفک کیلئے نئے روٹ میپ جاری کر دیئے گئے، سیکیورٹی کے پیش نظر اسلام آباد میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ 23مارچ تک ممنوع قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :