سعودی عرب کا ایران سے مشروط مذاکرات پر آمادگی کا اظہار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 مارچ 2016 15:15

سعودی عرب کا ایران سے مشروط مذاکرات پر آمادگی کا اظہار

ریاض(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مارچ۔2016ء) سعودی عرب نے ایران سے مشروط مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا ہے، سعودی شہزادے ترکی بن فیصل آلسعود نے برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویومیں کہا کہ ایران اگر شام سے فوج ہٹالے تو مذاکرات ممکن ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایران وسعودیہ میں بہت سے مشترکہ مفادات ہیں جو انہیں ایک دوسرے کے قریب لاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے روس کاشام سے فوج واپس بلانے کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا اس فیصلے سے شام میں امن کی لئے کوششوں کوتقویت ملے گی، فیصلہ شام میں جاری خونریزی روکنے میں مددگارثابت ہوگا۔امریکی صدرکے سعودیہ عرب سمیت کئی اتحادی ممالک کو’فری رائیڈرز‘ کہنے کے بیان پرناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی پرنس کاکہناتھاکہ سعودی عرب ایک ذمہ دارملک ہے۔ان کاکہناتھاکہ سعودی عرب دہشت گردی پھیلانے والانہیں بلکہ دہشت گردی کاسب سے بڑاشکارملک ہے۔

متعلقہ عنوان :