نصیر آباد ‘سیکیورٹی فورسز کی کارروائی‘کالعدم تنظیم کے 13 کارکن گرفتار ‘شرپسندوں کے3ٹھکانے تباہ

ہفتہ 19 مارچ 2016 15:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء)نصیر آباد میں وفاقی تحقیقاتی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 13افراد کو گرفتار کرکے شرپسندوں کے3ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وفاقی تحقیقاتی اداروں نے نصیر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 13افراد کو گرفتار کرلیا اور شرپسندوں کے3ٹھکانے تباہ کردیئے۔گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔