عدالتوں سے خوفزدہ نہیں ہوں،تندرست ہو کر وطن واپس جاکر تمام مقدمات کا سامنا کروں گا،مستقبل قریب میںآ ل پاکستان مسلم لیگ ملک کی تیسری سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔جنرل (ر)پرویز مشرف کی تیمارداری کیلئے آنیوالوں سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 مارچ 2016 16:14

عدالتوں سے خوفزدہ نہیں ہوں،تندرست ہو کر وطن واپس جاکر تمام مقدمات کا ..

دبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عدالتوں سے خوفزدہ نہیں ہوں،تندرست ہو کر وطن واپس جاکر تمام مقدمات کا سامنا کروں گا،تندرست ہونے کے بعد ایک دن بھی وطن سے باہر نہیں گزاروں گا،میرا جینا اور مرنا پاکستان کے ساتھ ہے،مستقبل قریب میں آ ل پاکستان مسلم لیگ ملک کی تیسری سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے دبئی میں تیمارداری کیلئے آنیوالوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تندرست ہوکر جلد وطن واپس لوٹ جائینگے اور تمام مقدمات کا سامنا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے انہیں نقل و حرکت کی اجازت دی ہے لہذا وہ پرامید ہیں کہ باقی مقدمات میں بھی انہیں جلد رہا کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تین سال سے مقدمات کا سامنا کررہا ہوں،وطن واپس آکر اپنی بے گناہی ثابت کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل قریب میںآ ل پاکستان مسلم لیگ ملک کی تیسری سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔ پارٹی کو متحرک اور فعال بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جارہا ہے۔آ ل پاکستان مسلم لیگ سیاسی قوت بن کر قوم کی رہ نمائی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :