شہدادپور ،سپر ہائی وے پر حادثے میں جاں بحق ہونیوالا نوجوان انجینئر سپرد خاک

ہفتہ 19 مارچ 2016 16:16

شہدادپور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) سپر ہائی وے پر تیز رفتار ڈمپر کی کار کو ٹکر مارنے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والا شہدادپور کا نوجوان انجینئر سپرد خاک ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایک نجی کمپنی میں کام کرنے والے شہدادپور کے نوجوان فیضان بیگ ولد مشرف بیگ اپنے ایک ساتھی کے ساتھ کمپنی کے کام سے کراچی سے نوری آباد جارہے تھے کہ ایک تیز رفتار ڈمپر نے ان کی کار کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے 27 ۔

سالہ نوجوان انجینئر فیضان بیگ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا ۔ اس حادثے کی اطلاع شہدادپور پہنچی تو یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی ۔ ان کی نعش شہدادپور پہنچی تو ان کے گھر میں کہرام مچ گیا ۔ان کی نماز جنازہ کے بعد ناگے شاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :