پاک بھارت ٹاکرا تاخیر کا شکار ہونے کا خطرہ

ہفتہ 19 مارچ 2016 16:48

پاک بھارت ٹاکرا تاخیر کا شکار ہونے کا خطرہ

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ2016ء ) ایڈن گارڈنز میں شیڈول پاک بھارت ٹاکرا ایک بار پھر خطرے میں پڑ گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق میچ شروع ہونے سے دو گھٹنے قبل اچانک سٹیڈیم کے اطراف میں شدیدبارش شروع ہوگئی ہے جس کے بعد میدان کو کورز کی مدد سے ڈھک دیا گیا ہے اور ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ تاخیر سے شروع ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

یاد ہے کہ بھارتی محکمہ موسمیات پہلے ہی شام کے وقت کولکتہ میں شدید بارش کی پیش گوئی کرچکا تھا ۔ پاکستان اور بھارت کا بڑا مقابلہ آج شام 7بجے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا ۔