اپنے خلاف قائم مقدمات سے خوفزدہ نہیں ،تندرست ہوتے ہی وطن واپس آؤنگا،پرویز مشرف
تیسری سیاسی قوت بن کر قوم کی رہنمائی کرونگا، قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنیوالے انتخابات میں عبرتناک شکست کا سامنا کرینگے، سابق صدر کی عیادت کیلئے آنیوالوں سے گفتگو
ہفتہ 19 مارچ 2016 16:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اپنے خلاف قائم مقدمات سے خوفزدہ نہیں ،تندرست ہوتے ہی وطن واپس آؤنگا،تین سال سے مقدمات کا سامنا کررہا ہوں،واپس آ کر اپنی بیگناہی ثابت کرونگا۔ ملک کو نئی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،قرضوں سے ملک نہیں چلتا۔ اپنے تعلقات اور اعتماد کی بنیاد پر امیر ممالک سے ملک میں سرمایہ کاری کرواؤں گا۔
تیسری سیاسی قوت بن کر قوم کی راہنمائی کروں گا، قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے والے انتخابات میں عبرتناک شکست کا سامنا کریں گے۔یہ بات آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے ہفتہ کوپارٹی کے مرکزی شعبہ اطلاعات سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔(جاری ہے)
ڈاکٹر محمد امجد کے مطابق پارٹی سربراہ جنرل(ر)پرویز مشرف کی دوبئی میں رہائش گاہ پر ان کے چاہنے والے بڑی تعداد میں ان کی عیادت کے لئے آ رہے ہیں۔
عیادت کرنے کے لئے آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ وہ اپنے خلاف سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہیں اور تندرست ہوتے ہیں وطن واپس آئیں گے۔وہ پیدا ہی ملک و قوم کی خدمت کے لئے ہوئے ہیں اور تندرست ہونے کے بعد ایک دن بھی بیرون ملک نہیں گزاریں گے۔ان کا جینا اور مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خلاف قائم مقدمات کا سامنا کرنے تین سال قبل پاکستان آئے تھے مگر تاحال ان کے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں ہوسکا۔واپس آکر عدالتوں کے سامنے اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کروں گا۔عدالتوں پر پورا اعتماد ہے۔ نقل و حرکت کی اجازت دی گئی ہے تو امید ہے کہ مقدمات کے حوالے سے بھی انصاف ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک قرضوں سے نہیں چلتے۔قرضے سود کے ساتھ واپس کئے جاتے ہیں اور اس طرح سے ترقی ناممکن ہے۔ پاکستان کو امیر ملکوں سے امدادی فنڈز کی ضرورت ہے۔ وہ اقتدار میں آکر اپنے اعتماد تعلقات کی بنیاد پر ملک میں سرمایہ کاری کروائیں گے جس سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔آل پاکستان مسلم لیگ ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئے گی اور قوم کی قیادت کرے گی۔آنے والے انتخابات میں ملکی اثاثے لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں اور اثاثے بنانے والے بری شکست کا سامنا کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.