بنگلہ دیشی باؤلرز تسکین احمد اور عرفات سنی کا ایکشن غیر قانونی قرار

ہفتہ 19 مارچ 2016 17:03

بنگلہ دیشی باؤلرز تسکین احمد اور عرفات سنی کا ایکشن غیر قانونی قرار

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ2016ء ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے دو بنگلہ دیشی باؤلرز تسکین احمد اور عرفات سنی کا ایکشن غیر قانونی قرار پانے پر انٹر نیشنل کرکٹ میں باؤلنگ پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فاسٹ باؤلر تسکین احمد اور لیفٹ آرم سپنر عرفات سنی کے بائیو مکینک ٹیسٹ میں ان کا بازو 15ڈگری سے زیادہ خم کھانے کا انکشاف ہونے کے بعد دونوں کھلاڑیوں پر فوری طور پر انٹر نیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرنیکی پابندی لگا دی گئی ہے ۔آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو دونوں باؤلرز کے متبادل کھلاڑی سکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت بھی دیدی ہے ۔