پاک بھارت ورلڈ ٹی 20 کے میچ کیلئے کولکتہ آنے والوں کو ہوٹلوں کے کمروں کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کر ناپڑا

مالکان نے کھانے کے دام بھی کئی گنا بڑھا دئیے ہیں، کولکتہ آنیوالی پروازوں کے نرخوں میں بھی اضافہ کردیاگیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 17:05

پاک بھارت ورلڈ ٹی 20 کے میچ کیلئے کولکتہ آنے والوں کو ہوٹلوں کے کمروں ..

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) پاک بھارت ورلڈ ٹی 20 کے میچ کیلئے کولکتہ آنے والوں کو ہوٹلوں کے کمروں کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کر ناپڑامیڈیا رپورٹس کے مطابق بیرون شہر سے پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کرکٹ کی وجہ سے کولکتہ کے بیشتر ہوٹلوں میں 3 دن سے کمرے بک ہوچکے ہیں اور ہاؤس فل کے بورڈ آویزاں کردیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جن ہوٹلوں میں کمرے دستیاب ہیں وہاں 150 سے 200 ڈالر کرایے پر ملنے والا کمرہ 400 ڈالر میں ملنے لگا دوسری طرف ہوٹلوں میں شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد امڈ آنے کے باعث پکوان سنٹروں کی چاندی ہوگئی ہے اور مالکان نے کھانے کے دام بھی کئی گنا بڑھا دئیے ہیں، اسی طرح کولکتہ آنیوالی پروازوں کے نرخوں میں بھی اضافہ کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :