سعودی عرب ، مسافر بس کے حادثے میں 19زائرین جاں بحق ، 22زخمی ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

ہفتہ 19 مارچ 2016 17:21

سعودی عرب ، مسافر بس کے حادثے میں 19زائرین جاں بحق ، 22زخمی ،ہلاکتوں میں ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء ) سعودی عرب میں مسافر بس کے حادثے میں 19زائرین جاں بحق اور 22زخمی ہوگئے ،بعض زخمیوں کی حالت تشویشنا ک ہونے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی مقامی حکام نے بتایا ہے کہحادثہ صبح کے وقت مکہ اور مدینہ کوملانے والی ایک شاہراہ پر پیش آیا۔ طبی ذرائع نے زخمیوں کی تعداد22 بتائی ہے جنھیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے ۔بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔جاں بحق ہونے والوں کی قومیتوں کے بارے میں فوری طور پر اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :