ہماری ٹیم اچھی فارم میں ہے، امید ہے بہت اچھا کھیلےگی،کولکتا کے گراؤنڈ میں میچ ہونا زیادہ بہتر ہے،سشما سوراج سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط کرنے پر بات ہوئی،ایران کےصدراس ماہ کےآخر میں پاکستان آئیں گے۔ مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 مارچ 2016 18:33
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے کرکٹ ٹیم کی جیت کیلئے پُرامیدی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم اچھی فارم میں ہے، امید ہے بہت اچھا کھیلےگی،کھیل کا ہونا ہی کامیابی ہے،سشما سوراج سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط کرنے پر بات ہوئی۔
(جاری ہے)
انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کولکتا کے گراؤنڈ میں میچ ہونا زیادہ بہتر ہے۔
کولکتا میں ماضی کا رکارڈ بھی اچھا ہے، امید ہےہماری ٹیم بہت اچھا کھیلےگی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کےصدراس ماہ کےآخر میں پاکستان آئیں گے۔ جس کے پیش نظرایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریاں جاری ہیں۔ مشیر خارجہ امور نے کہا کہ سشما سوراج سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط کرنے پر بات ہوئی جبکہ سشماسوراج کے 9نومبرکےدورے میں زیربحث معاملات پربھی غورکیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.