سام سنگ گلیکسی نے دھماکہ کردیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 19 مارچ 2016 19:40

سام سنگ گلیکسی  نے دھماکہ کردیا

28سالہ لوسی پنڈر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تین سال کے بیٹے جوزف کے ساتھ سو رہی تھی کہ زمین پر چارجنگ میں لگے ہوئے سام سنگ گلیکسی ایس 6 سے دھواں نکلا اور پھرآگ کے شعلوں کے ساتھ ہی دھماکہ ہوگیا۔
ہل ، یارکشائر سے تعلق رکھنے والی لوسی کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز سر اس کی آنکھ کھل گئی، اس نے دیکھا کہ کمرہ دھوئیں سے بھرا ہوا ہے۔ دھماکے کی آواز سن کر لوسی کا شوہر مائیکل بھاگا ہوا کمرے میں آیا تو اس نے دیکھا کہ سام سنگ گلیکسی فون نے کارپٹ اور بیڈ جلا دیا ہے۔

(جاری ہے)


لوسی کا کہناہے کہ اگر فون فرش پر بیڈ کے نیچے کی بجائے تکیے کے نیچے ہوتا تو ہم جل چکے ہوتے۔ لوسی کا کہنا ہےکہ اب وہ موبائل کو کبھی بھی رات کو چارج پر لگا کر نہیں سوئے گی۔
اگلے دن لوسی اپنے جلے ہوئے فون کو لے کر اس سٹور پر گئی جہاں سے اسے خریدا تھا،سٹور والوں نے جلے ہوئے فون کو کوریا بھیج دیا۔ سام سنگ کی فیکٹری کے ماہرین فون کی خرابی کا اندازہ نہیں لگا سکے تاہم کمپنی نے لوسی کو نیا فون اور جلے ہوئے فرنیچر کے نقصان کے ازالے کے لیے 1200پاؤنڈ دئیے ہیں۔