ظالم ماں نے بطور سزا 4 سالہ بچے کو ابلتے پانی میں ڈال دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 19 مارچ 2016 20:09

ظالم ماں نے بطور سزا 4 سالہ بچے کو ابلتے پانی میں ڈال دیا

25سالہ ظالم سوتیلی ماں نے 4 سالہ بچے کو بطور سزا ابلتے پانی میں ڈال کر مار یا۔
تفصیلات کے مطابق اوہائیو سے تعلق رکھنے والی اینا رچی نے ایمرجنسی میڈیکل سروس کو فون کیا کہ جب وہ جاگی تو اس کا بیٹاآسٹن کوپر بے حس حرکت تھا۔

(جاری ہے)

میڈیکل ٹیم بچے کو لے کر ہسپتال پہنچی مگر فوراً ہی اسے مردہ قرار دے دیا۔
رچی نے پولیس کو بتایا کہ پچھلی شام کو اس نے بطور سزا کے آسٹن کی ٹانگیں ابلتے پانی میں ڈال دی تھی، اس کے بعد وہ سو گئی۔ اسے نہیں پتہ تھا کہ اس وجہ سے آسٹن کی موت واقع ہو سکتی ہے۔پولیس نے رچی کو گرفتار کر لیا ہے۔پوسٹ مارٹم کے بعد رچی پر مزید دفعات بھی لاگو کی جائیں گی۔