Live Updates

تحریک انصاف کا این اے267جھل مگسی /کچھی سے سردار یار محمد رند کو امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ

نامزدگی کا حتمی اعلان عمران خان کی بیرون ملک سے واپسی پر کیا جائیگا، میر اسماعیل لہڑی ،سردار خادم حسین وردگ ودیگر ممبران کی پریس کانفرنس

ہفتہ 19 مارچ 2016 20:15

تحریک انصاف کا این اے267جھل مگسی /کچھی سے سردار یار محمد رند کو امیدوار ..

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء ) تحریک انصاف نے این اے267جھل مگسی /کچھی سے تحریک انصاف بلوچستان کے چیف آرگنائزر سردار یار محمد رند کو امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے حتمی اعلان تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین عمران خان کی بیرون ملک سے واپسی پر کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان چیف آرگنائزر کے مشیر میر اسماعیل لہڑی ،تحریک انصاف کے ترجمان سردار خادم حسین وردگ ، پارٹی کے دیگر ممبران اختر مندوخیل بسم اﷲ آغا ملک فیصل دہوار خدا بخش لہڑی، چوہدری شبیر ، شمس رند ، روف بڑیچ امین جوگیزئی ،عظیم کاکڑ ، ظہور آغا شادیزئی ، بابر یوسفزئی ودیگر نے ہفتے کے روز کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے کے بعد انتخابی عمل سے قبل حکومت نے دھاندلی پر مبنی اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور انتخابی شیڈول کے اجراء سے صرف چند روز قبل جانبدار اسسٹنٹ کمشنر ،ڈھاڈر وسیم احمد کی تعیناتی بطور قائمقام ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کرکے دھناندلی کا پہلا قدم اٹھایا ہے ہم یہ واضح کرتے چلے کہ وہی اسسٹنٹ کمشنر ہیں جن کے عوام دوست اقدامات کی وجہ سے کچھی کے عوام سخت احتجاج پر مجبور ہوئے اور تین روز تک ڈھاڈر شہر میں مکمل شٹرڈاؤن رہی لہذا بدنیتی پر مبنی اس انتظامی تبدیلی پر ہم نے روز اول سے ہی اپنے خد شات کا اظہار کیا ور پی ٹی آئی سیکرٹریٹ اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کو مراسلہ ارسال کرکے اس دھاندلی متعلق خدشات سے آگاہ کیا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کو بھی تحریری طورپر ضمنی انتخابات پاک فوج کی نگرانی میں کرانے ڈی آر او اور آر او ایس عدلیہ سے تعیناتی کرنے اور ماتحت انتخابی عملہ دیگر اضلا ع سے تعینات کرنے کا مطالبہ کیا لیکن تاحال ہمارے ان جائز مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں کی گئی جس پر ہم جمہوری احتجاج پر مجبور ہوئے اور 28مارچ کو صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں میٹرو پولٹین سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور مظاہرہ کیا جائے گاو راپنے جمہوری حق کے لئے سڑکوں پر بیٹھیں گے اور صاف شفاف انتخابی عمل کیلئے جانبدار ڈپٹی کمشنر جھل مگسی وسیم احمد کی تبدیلی اور غیر جانبدارانہ دیانت دار اورڈپٹی کمشنر کی تعیناتی اور جائز مطالبات کی منظوری تک احتجاج پر بیٹھیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حلقہ 267جھل مگسی/کچھی سے پارٹی نے چیف آرگنائزر سردار یار محمد رند کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے حتمی فیصلہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بیرون ملک سے واپسی پر کیا جائے گا سردار محمد رند کے کورنگ امیدوار میر عبدالرحیم رند اور سردار خان ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے چار مطالبات منظور نہ کیئے گئے تو حکومت ذمہ دار ہوگی ان میں پولنگ اسٹیشن کے اندر و باہر پاک فوج تعینات کرکے انتخابات کرائے جائیں ۔

نمبر 2ڈی آر او اور آر او ایس عدلیہ سے لیا جائے3 تمام پولنگ اسٹیشنوں خصوصاً جن 42اسٹیشنوں پر ہم نے الیکشن ٹربیونل او ر سپریم کورٹ میں دھاندلی ثابت کی ہے ان میں دیگرا ضلاع سے پولنگ تعینات کیا جائے نمبر 4قائمقام ڈپٹی کمشنر وسیم احمد کی جگہ غیر جانبدار ڈپٹی کمشنر تعینات کیا جائے اورچیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ کو انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے دور رکھا جائے تخت رائیونڈ سے ہدایت لینے والے چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ کو بلوچستان میں مزید تعینات رکھنے کا جواز اپنے ان اہداف کا حصول ہے جو حلہ این اے 267کے انتخاب میں انتظامیہ مشینری استعمال کرکے و دیگر ذرائع سے حاصل کئے جائینگے تاہم ہم ایسے کسی بھی دھاندلی زدرہ عمل کے ذریعے عوامی رائے پر قد غن لگانے نہیں دینگے اور اپنے آئینی و جمہوری حق کے لئے احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع اور سخت تر بنائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری مسلم لیگ ن کی صوبائی اور وفاقی حکومت اور چیف سیکرٹری بلوچستان پر عائد ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ ہم ہر صورت میں انتخابات میں حصہ لینگے ہمارے چار اہم مطالبات منظور نہ بھی کئے گئے تو انتخابات میں حصہ لینگے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام جانتے ہیں کہ پہلے بھی اس حلقہ میں دھاندلی سے ہمارے امیدوار کو ہروایا گیا تھا ہم پہلے بھی اس حلقے سے انتخابات میں جیت چکے تھے مگر انتظامیہ نے جان بوجھ کر ہمارے عام انتخابات میں حصہ لینے والے میر عبدالرحیم رند کو ہروایا گیا تھا بلوچستان کے لوگ بہادر اور نڈر ہیں وہ اپنے حق سے دستبرار نہیں ہونگے اور انتخابات میں حکومت کو دھاندلی نہیں کرنے دینگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات