آئی سی سی نے بنگلا دیشی بولروں تسکین احمد اور عرفات سنی کو غیر قانونی باؤلنگ ایکشن پر معطل کردیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 20:25

آئی سی سی نے بنگلا دیشی بولروں تسکین احمد اور عرفات سنی کو غیر قانونی ..

چنائے( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلا دیشی بولروں تسکین احمد اور عرفات سنی کو غیر قانونی باؤلنگ ایکشن پر معطل کردیا ۔ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بنگلادیش کی ٹیم کو اپنے دوسرے میچ سے قبل ایک بڑا دھچکا لگا ہے اور بنگال ٹائیگرز کے اہم فاسٹ بولر تسکین احمد اور آف اسپنر عرفات سنی کو آئی سی سی نے غیر قانونی بولنگ ایکشن پرمعطل کرتے ہوئے انٹرنیشنل میچوں میں بو لنگ سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں بولروں کے بولنگ ایکشن کو چنائے میں نیدر لینڈ سے ہونے والے میچ کے دوران فیلڈ امپائرز نے مشکوک قرار دیا تھا جس کے بعد دونوں کا ایکشن ٹیسٹ کرایا گیا جس کے بعد دونوں بولروں کا ایکشن غیر قانونی قراردے دیا گیا۔آئی سی سی نے دونوں بولروں کو بین الاقوامی میچوں میں بولنگ کرانے سے روک دیا ہے تاہم بی سی بی کی اجازت سے دونوں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکتے ہیں جبکہ دونوں کسی بھی وقت آئی سی سی سے ری اسیسمنٹ ٹیسٹ کیلئے درخواست کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلا دیشی آف اسپنر سوہاگ غازی اور عبدالرزاق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :