پاک، بھارت میچ دکھانے کیلئے لاہور میں مختلف مقامات پر بڑی سکرینیں نصب

ہفتہ 19 مارچ 2016 20:42

پاک، بھارت میچ دکھانے کیلئے لاہور میں مختلف مقامات پر بڑی سکرینیں نصب

لاہور۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء ) پاکستان اور بھارت کے مابین کولکتہ میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی میچ کو دکھانے کے لئے صوبائی دالحکومت لاہور میں ڈی ایچ اے سمیت مختلف مقامات نہ صرف بڑی بڑی ٹی وی سکرینیں لگائی گئی تھیں بلکہ سینماؤں میں باقاعدہ طور پر ٹکٹ لگا کر شائقین کے میچ دیکھنے کے انتظامات کیئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ اے سپورٹس کمپلیکس جی بلاک میں لاہور قلندر کے تعاون سے پاک بھارت میچ دکھانے کے لئے بڑی ٹی وی سکرین لگائی گئی تھیں ۔لکشمی چوک کے قریب واقع دو سینماؤں سمیت لاہور میں مختلف سینماؤں کے مالکان نے اپنی فلموں کے شو ختم کرکے شائقین کے لئے میچ دیکھنے کے انتظامات کئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :