Live Updates

عمران خان نے شاندار استقبال پر کولکتہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا

یہ گراؤنڈ پاکستان کیلئے خوش قسمتی کی علامت ہے ، آفریدی الیون آج وہی نتیجہ حاصل کرے گی جو انہوں نے اسی میدان پر آخری بار حاصل کیا تھا، عمران خان

ہفتہ 19 مارچ 2016 20:48

عمران خان نے شاندار استقبال پر کولکتہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انساف کے چیئرمین اور پاکستانی کرکٹ لیجنڈ عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ آفریدی الیون آج وہی نتیجہ حاصل کرے گی جو انہوں نے اسی میدان پر آخری بار حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے شاندار استقبال پر کولکتہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا یہ گراونڈ پاکستان کیلئے خوش قسمتی کی علامت ہے۔امید ہے کہ اس بار بھی پاکستان وہی رزلٹ حاصل کرے گا جو میں نے یہاں آخری بار حاصل کیا تھا۔ واضح رہے کہ عمران کی قیادت میں 1987میں پاکستانی ٹیم نے سلیم ملک کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت دو وکٹوں سے ناقابل یقین فتح حاصل کی تھی۔ ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :