وسیم اکر م نے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے بنائی گئی پچ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 20:54

وسیم اکر م نے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے بنائی گئی پچ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ2016ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکر م نے پاک بھارت اہم ٹاکرے کے لیے بنائی گئی پچ کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران کمنٹری کے دوران وسیم اکرم کا کہنا تھاکہ آج کی پچ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے لیے آئیڈیل پچ نہیں ہے ،سمجھ میں نہیں آرہا کہ آج کی پچ ایسی کیوں بنائی گئی ،ایسی پچ دیکھ کر تو کیوریٹر بھی دباؤ میں آگیا ہوگا ۔ برطانوی کپتان مائیکل وان نے پچ پر طنر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی پچ پر تو 80رنز کا دفاع بھی کیا جاسکتاہے ۔ایک اور برطانوی آف سپنر گریم سوان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے مابین وانکھیڈے میں کھیلے گئے میچ کی پچ اور آج کولکتہ کی پچ میں زمین آسمان کا فرق نظر آرہا ہے ۔