`پاک بھارت میچ ٗ کئی خاندانوں اور دوستوں نے اکٹھے ہو کر ایک ہی جگہ میچ دیکھا

میزبان گھرانوں کی جانب سے بنائے گئے انواع و اقسام کے کھانوں نے شائقین کا مزا دوبالا کر دیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 21:29

`پاک بھارت میچ ٗ کئی خاندانوں اور دوستوں نے اکٹھے ہو کر ایک ہی جگہ میچ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کے دور ان کئی خاندانوں اور دوستوں نے اکٹھے ہو کر ایک ہی جگہ میچ دیکھا اس موقع پر میزبان گھرانوں کی جانب سے بنائے گئے انواع و اقسام کے کھانوں نے شائقین کا مزا دوبالا کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل مختلف خاندانوں نے اکٹھے ہو کر ایک جگہ میچ دیکھا جبکہ کئی دوستوں نے کسی قسم ایک دوست کے گھر میچ کا لطف لینے کیلئے ڈیرے ڈالے اس موقع پر میز بان گھرانوں کی طرف سے انواع و اقسام کے کھانے بنائے گئے جس سے میچ کا لطف دوبالا ہوگیا جبکہ کئی گھروں میں اپنے خاندان کے افراد کیلئے بھی معمول سے ہٹ کر خصوصی کھانے صبح ہوتے ہی شہریوں نے گھر والوں کی جانب سے تھمائی گئی فہرستیں لیں اور بازار سے تمام اشیاء فراہم کر دیں میچ کے دور ان ماحول گرم ہونے کے ساتھ ساتھ کچن میں بھی گرمی دیکھی گئی ۔

گھروں میں بنائے گئے مند پسند کھانوں نے شائقین کرکٹ کا مزا دوبالا کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :