وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ویمن ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کیخلاف جیت پر قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

ہفتہ 19 مارچ 2016 21:32

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ویمن ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کیخلاف جیت پر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے ویمن ورلڈ کپ ٹی20 کے میچ میں بھارت کے خلاف جیت پر قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی شہباز شریف نے ویمن کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کر کے روایتی حریف بھارت کو شکست دی ہے-بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کی قومی ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ میچوں میں بھی اچھی کارکردگی دکھائے گی۔