ورلڈ ٹی ٹونٹی ، بڑے ٹاکرے میں محمد عامر کا روہت شرما کو کرارا جواب ، سمیع کا بھی کمال

ہفتہ 19 مارچ 2016 21:48

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، بڑے ٹاکرے میں محمد عامر کا روہت شرما کو کرارا جواب ، ..

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بڑے ٹاکرے میں محمد عامر نے روہت شرما کو کرارا جواب دیدیا، محمد سمیع نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو ڈالے ۔ بھارتی اننگز کے تیسرے اوور میں ”عام “ سے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے روہت شرما کوپوویلین روانہ کردیا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ایشیاء کپ میں محمد عامر کے شاندار باؤلنگ سپیل کے بعد ایک انٹر ویو میں روہت شرما کا کہنا تھا کہ وہ محمد عامر کو ایک ”عام “ سا باؤلر سمجھتے ہیں اور ان کی نظر میں انکے ساتھی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ ”خاص “ گیند باز ہیں ۔

دوسری جانب بھارتی اننگز کے پانچویں اوور میں سمیع نے مسلسل دو گیندوں پر دو شکار کرڈالے ، انہوں نے پہلے شیکھر دھون کو بولڈ کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر سریش رائنا کو بھی پوویلین واپس جانے پر مجبور کردیا تاہم وہ ہیٹرک نہ کرسکے۔