ملتان ‘ پاک بھارت کرکٹ کریز ……شہریوں کی تفریح کیلئے ضلعی حکومت نے بڑی سکرینیں لگا کر میچ دکھایا

ہفتہ 19 مارچ 2016 22:18

ملتان ‘ پاک بھارت کرکٹ کریز ……شہریوں کی تفریح کیلئے ضلعی حکومت نے ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) پاک بھارت ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کے سلسلے میں شہریوں کی تفریح کیلئے ضلعی حکومت ملتان کی طرف سے بڑی سکرینیں لگائی گئیں۔میپکو نے بھی کرکٹ میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی۔

(جاری ہے)

کرکٹ کے شیدائیوں نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے سلسلے میں حکومتی اقدامات کوسراہا۔ضلعی حکومت ملتان کی طرف سے سپورٹس گراونڈ ملتان اور دیگر مقامات پر شہریوں کی تفریح کیلئے بڑی سکرینیں لگائی گئیں ۔اس موقع پر ہزاروں شائقین کرکٹ نے پاک بھارت کرکٹ میچ کا بھرپور لطف اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :