Live Updates

پاک بھارت تاریخی میچ سے قبل وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتابینرجی کی جانب سے عمران خان اور امتیابھ بچن سمیت دونوں ممالک کے لیجنڈز کرکٹرز اور تحائف پیش ، عمران خان نے پرجوش استقبال پر کولکتہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 22:29

پاک بھارت تاریخی میچ سے قبل وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتابینرجی کی جانب ..

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) کولکتہ کے ایڈن گارڈنز گراؤنڈ میں پاک بھارت تاریخی میچ سے قبل وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتابینرجی نے عمران خان سمیت دونوں ممالک کے لیجنڈ کرکٹرز کو پھول اور تحائف پیش کئے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پرجوش استقبال پرمغربی بنگال کی حکومت اور کولکتہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز گراؤنڈ میں پاک بھارت میچ سے قبل تقریب میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے لیجنڈ کرکٹرز کو پھول، شیلڈز اور تحائف پیش کئے۔ ممتا بینرجی نے سب سے پہلے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شال پہنائی اور پھول پیش کئے، جس کے بعد باری باری وسیم اکرم، وقار یونس، ورندر سہواگ، سنیل گواسکر، اظہر الدین، سچن ٹنڈولکر، بھارتی اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشک بچن کو بھی پھول اور تحائف دیئے گئے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کولکتہ کے عوام کی طرف سے پرجوش استقبال کر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دونوں ممالک کے درمیان اچھا میچ ہونے کی توقع ہے، امید ہے کہ میچ کا نتیجہ وہی ہو گا جو اس میچ کا ہوا تھا جو آخری میچ میں نے یہاں کھیلا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا کہ معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، کھلاڑیوں کو مکمل سیکیورٹی دیں گے، کرکٹ کیلئے مغربی بنگال ہر ممکن تعاون کرے گا، فائنل بھی یہاں ہی ہونا چاہیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ ہی سنسنی خیز ہوتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بالی ووڈ سٹار امیتابھ بچن نے کہا کہ کرکٹ لیجنڈز کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے، کرکٹ دونوں ممالک کے درمیان امن کی علامت ہے، جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہی جیتے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :