Live Updates

بھارت کیخلاف شکست ،عمران خان نے شاہد آفریدی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 23:47

بھارت کیخلاف شکست ،عمران خان نے شاہد آفریدی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ2016ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے بھارت کیخلاف شکست کے بعد ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آج کی پرفارمنس دیکھ کر انہیں ایسا محسوس ہورہاہے کہ اب انہیں ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لیکر کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کرنا پڑے گی ،کرکٹ میں کپتان کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے کیوں کہ کوچ باہر جتنی مرضی حکمت عملی بنا لے میدان کے اندر فیصلے کپتان کو ہی کرنا ہوتے ہیں ،اگر میدان میں د و بلے باز اچھا کھیل رہے ہوں تو توکپتان کا اصل امتحان وہاں شروع ہوتا ہے ،کرکٹ میں کپتانی سب سے مشکل کام ہے اور اس کا کوئی نعم لبدل بھی نہیں ہے ۔

پاکستانی کپتان شاہد آفرید ی آج دباؤ میں نظر آئے جس کی وجہ سے وہ بنگلہ دیش کے میچ والی بیٹنگ یا باؤلنگ نہیں کرسکے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :