قندیل بلوچ نے شاہد آفرید ی کو’ سنگین‘ دھمکی دیدی

اتوار 20 مارچ 2016 00:53

قندیل بلوچ نے شاہد آفرید ی کو’ سنگین‘ دھمکی دیدی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ2016ء ) ماڈل اور اداکارہ قندیل خان نے بھارت کیخلا ف قومی ٹیم کی شکست کے بعد کپتان شاہد آفریدی کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ وطن واپس آئے تو انہیں زندہ نہیں چھوڑیں گی ۔

(جاری ہے)

پاکستا ن کی ہار کے بعد اپنے ایک ویڈیو پیغام میں قندیل بلوچ نے آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے آج ایک بار پھر ہمیں بھارت کے ہاتھوں بے عزت کروایا ہے ،بتا رہی ہوں کہ پاکستان واپس مت آنا کیوں ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے ، میں نے ساری تیاری مکمل کررکھی تھی اور ٹریلر بھی لگا دیا تھا کیوں میرا خیال تھا کہ ہم جیت جائیں گے لیکن تم نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا،میں تم سے نفرت کرتی ہوں اور تمہیں کبھی معاف نہیں کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :