دوسروں کیلئے این آر او بنوانے والوں کو بھی این آر او مل ہی گیا ‘ مولانا امجد خان

اتوار 20 مارچ 2016 16:24

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے جانا تو بہت پہلے تھا ،حکومت صرف بیانات کے ذریعے بڑے بڑے دعوے کر رہی تھی لیکن بالآخر وہ دبئی چلے ہی گئے ۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے سابق صدر کے بیرون ملک جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اتنا ہی کا فی ہے کہ بہت دیر کی مہر باں بھیجتے بھیجتے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور پرویز مشرف نے حکومت کا مصنوعی شکریہ بھی ادا نہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کے لئے این آر او بنوانے والوں کو بھی این آر او مل ہی گیا ۔

متعلقہ عنوان :